قبرستان زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ ‘ خاور مانیکا کی درخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر

Nov 12, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمے میں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمے میں خاور مانیکا نے اپنے وکیل ظفر ترین کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ رجسٹرار آفس نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری سماعت کے لیے مقرر کر دی جسٹس علی باقر نجفی13 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرینگے عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے۔

مزیدخبریں