منڈی بہاو الدین (نمائندہ نوائے وقت) چند ماہ قبل لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے غیرقانونی تارکین وطن کی سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 75 افراد سمندری لہروں کی نذر ہو گئے تھے۔ فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو بچا لیا گیا تھا ‘ 72 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے جبکہ منڈی بہاو الدین کے دو نوجوانوں سوہاوہ کے شیراز گوندل اور پنڈی کالو کے فیصل کی بھی شناخت ہوئی جن کی غائبانہ نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر لواحقین نے حکومت سے میتیں واپس لانے اور انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کاررائی کی اپیل کی۔