اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 41 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی۔پاکستان سٹیزنز پورٹل پر پانچ سال کے دوران 54 لاکھ 4 ہزار 589 شکایات درج کرائی گئیں۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں کے خلاف 27 لاکھ 48 ہزار 186 شکایات درج کرائی گئیں۔اعداد وشمار کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے 2لاکھ 63 ہزار 169،غیر ملکیوں کی 16 ہزار 932 شکایات کیں، پنجاب حکومت کے خلاف 17 لاکھ 19 ہزار 137 شکایات سیٹیزنز پورٹل کو موصول ہوگئے، کے پی 5 لاکھ 47ہزار، سندھ حکومت کے خلاف 3 لاکھ 17 ہزار 296 شکایتیں موصول ہوگئیں۔ سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار شکایات طلبائ کی جانب سے درج کرائی گئیں، کاروباری افراد نے 6 لاکھ 56 ہزار 411 شکایت پورٹل پر درج کرائیں، سول سروس افسران اور ملازمین کی جانب سے بھی 4 لاکھ 82 ہزار شکایات درج کیں گئیں۔پورٹل پر انجینیئرز نے 5لاکھ 5ہزار، اساتذہ نے 6لاکھ 84 ہزار شکایتیں کیں، سماجی کارکنوں نے 3لاکھ 14 ہزار،خواتین نے 3 لاکھ 71ہز264 شکایات درج کرائی۔ سیٹیزنز پورٹل پر شکایات کے ازالے کی شرح 98 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سوئی نادرن، میپکو اور بی آئی ایس پی کے خلاف شکایات ا?ئیں جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے خلاف سب سے زیادہ شکایات ائیں۔