میرے خلاف مقدمہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بنوایا تھا، عطاءتارڑ

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بنوایا تھا۔وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مقدمہ بنایا تھا آج وہ خود جیل میں ہیں، میں نے تھانے پر حملہ نہیں کیا تھا، مقدمہ جھوٹا تھا۔سیاسی صورتِ حال سے متعلق بات کرتے ہوئے (ن )لیگ کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم سے معاملات طے پا گئے ہیں، قیادت نے اب بلوچستان کا دورہ کرنا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فی الحال امکان نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...