اشتعال انگیز گفتگو کیس ‘ مریم اورنگزیب‘ جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

Nov 12, 2023

 لاہور(خبر نگار)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردئیے ، آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہوگی، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، ملزمان پر تھانہ گرین ٹاﺅن لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں