اسلام آباد (این این آئی)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصرنے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے مبینہ استعمال پر رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی ۔اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایاکہ آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کونشہ کی لعنت سے بچانا ہو گا۔