چھٹی سی آئی آئی ای ، پاکستانی سرجیکل آلات کی شاندار پذیرائی

 اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی ڈینٹل اور سرجیکل آلات کی صنعت کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت ، ملک کے ایک معروف ادارے نے پہلی بار چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔5 نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی ایس نمائش نے پاکستانی کمپنی کو چینی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے این جے انٹرپرائزز کے مالک عاکف جاوید بٹ نے کہا ایکسپو میں شرکت کرکے ہمارا مقصد چینی مارکیٹ کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور چینی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اعلی معیار کے ڈینٹل، سرجیکل، تشخیصی، آرتھوپیڈک، کاسمیٹک اور سرجیکل آلات کے لیے مشہور پاکستانی انٹرپرائز نے ایکسپو میں نمایاں توجہ حاصل کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس تقریب میں پاکستانی انٹرپرائز کی شرکت پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے آلات کے شعبے میں بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایکسپو کے دوران پاکستانی کمپنی ممکنہ چینی شراکت داروں، ڈسٹری بیوٹرز اور خریداروں کے ساتھ مفید بات چیت میں مصروف رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن