راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری کئے گئے کوائف کے مطابق مہم میں 2 کروڑ 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ مہم میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ مہم کے دوران 15 لاکھ سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے مہمان بچے ڈیٹا سسٹم میں ویکسین سے محروم بچوں کے طور پر درج ہوتے ہیں پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے زور دیا کہ ہزاروں ویکسین سے محروم بچے گھروں میں واپس آچکے ہیں اور ان میں سے اکثریت مہمان بچوں کے طور پر قطرے پی چکی ہے پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ نے یقین ظاہر کیا کہ پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے پنجاب تین سالوں سے پولیو سے پاک ہے پنجاب پولیو پروگرام کوائف کا باری بینی سے جائزہ لیتا ہے کوائف کی روشنی میں مہم کے نتائج کا جائزہ لیا جاتا ہے خضر افضال نے کہا کہ ویکسین سے محروم بچوں کو ہیلتھ کیمپوں اور خصوصی مہمات میں قطرے پلائے جاتے ہیں مثبت ماحولیاتی نمونے ظاہر کرتے ہیں پولیو وائرس کی نگرانی کا نظام موثر ہے۔
پولیو مہم میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
Nov 12, 2023