راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے رکھ دھمیال قبرستان کا افتتاح کیا اور قبرستان کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رکھ دھمیال اہلیان راولپنڈی کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کے حل کے لئے انتظامیہ و راولپنڈی چیمبر کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ رکھ دھمیال میں رکھی گئی اس افتتاحی تقریب میں صدر آر سی سی آئی و چیئر مین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق، سی ای او میونسپل کارپوریشن امجد چوہدری،پاسٹر عادل گل و دیگر چرچز کے نمائندگان نے شرکت کی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان کے لیے مختص کردہ ایک ہزار کنال زمین مختص کی گئی ہے۔ اس میں سے پانچ سو کنال میونسپل کارپوریشن، 200 سو کنال اراضی راولپنڈی کینٹ اور 200چکلالہ کینٹ کو دی جائے گی جبکہ اقلیتوں کے لیے سو کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان ایک ماڈل قبرستان بنایا جائے گا جس کی چار دیواری مکمل ہو چکی ہے اور قبرستان کے اندر زمین ہموار کرنے کا کام شروع ہے اور رابطہ سڑک بھی بنا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنازہ گاہ بھی تیار ہے اور ایسے مسیحی افراد جو مستحق ہیں وہ پنڈی میں کسی بھی جگہ موجود ہوں، میونسپل کارپوریشن آفس کال کر کے میت کو قبرستان تک لانے کے لئے میت بس اور ایمبولینس کی سہولت دے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
رکھ دھمیال اہلیان راولپنڈی کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا، لیاقت علی چٹھہ
Nov 12, 2023