اسلام آباد(خبرنگار)موبی لنک مائیکرو فنانس بینک (ایم ایم بی ایل)کے چیئرمین جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کو فعال پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھانے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے کردار کو سراہتے ہوئے آسان موبائل اکاو¿نٹ کے کامیاب نفاذ کو صنعت کاروں کے درمیان کیش بیسڈ معیشت ، بینکنگ سروسز سے محروم آبادی اور چھوٹے کاروباروں کے لیے محدود کریڈٹ تک رسائی جیسی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے ایک روشن مثال قرار دیاجاز ے سی ای او نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ اکنامک فورم اور ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے (وی آر جی) کی جانب سے منعقدہ اسپاٹ لائٹ پاکستان ڈے ویبینار میں کیا ویبینار میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، نگراں وفاقی وزیر خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر، وی آر جی اور پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین ضرار سہگل، اور وی آر جی کے سی ای او محمد سلمان علی نے بھی حصہ لیا
آسان موبائل اکاو¿نٹ کے کامیاب نفاذ سے معاملات میں بہتری آئیگی ،عامر ابراہیم
Nov 12, 2023