راولپنڈی(محبوب صابر/ جنرل رپورٹر) پتنگ بازی پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد کرایاجائے، پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، کبھی کوئی زخمی ہو جاتا ہے تو کبھی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے،اس لئے اس حوالے سے قانون سازی میں سختی کی جائے، پتنگیں تیار کرنے اور ہول سیل کا کام کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے،گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں کے مکینوں خالد، ظہیر، اجمل، سرفراز، سلطان اور حمیر،انجم، بشیر، غضنفر،عبدالحمید، ملک محمد خان اور حاجی ارشدنے کہا کہ جو کھیل، کھیل نہ رہے اور جانوں کیلئے خطرہ بن جائے توا س بند کر دینا چاہیئے اور اس کھیل کیلئے کوئی جگہ مخصوص کر دینی چاہئے تاکہ نوجوان اپنا شوق پورا کر سکیں، کیمیکل اور داھاتی ڈور کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پتنگ بازی کیا جاتی تھی نوجوان اپنے گھروں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے تھے اور اس میں دھاگے کا ستعمال ہو تا تھا اب تو اس میں بھی جدت آ گئی ہے کیمیکل اور دھاتی ڈور استعمال کی جا رہی ہے جو سخت نقصان دہ ہے،سڑکوں پر جاتے اور گلی محلوں میں یہ خطرناک ڈور ان کے گلوں پر پھر جاتی ہے جس سے لوگ زخمی ہو جاتے ہیں۔
پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ،پابندی کا مطالبہ
Nov 12, 2023