امتحان کے دوران ہر لحاظ سے شفافیت قائم رہے،چیئرمین راولپنڈی بورڈ

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈاینول 2023 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کے دورہ کے دوران کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سیکنڈ اینول 2023 کے امتحان کے لیے راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے تمام امتحانی سینٹر پر اچھی شہرت کے حامل ایماندار اور تجربے کار عملہ تعینات کیا ہے تاکہ امتحان کے دوران ہر لحاظ سے شفافیت قائم رہے امتحانی مراکز کے معائنہ کے لئے متعدد ٹیمیں بھی مقرر کی گئی ہیں،کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹان راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن بی بلاک راولپنڈی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغرمال راولپنڈی کے دورے کیے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت القوم یہ ہمارا بھی قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ امتحان کے دوران میں نقل کے رجحان کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں، تعلیمی بورڈ راولپنڈی امتحانی نظام میں مزید اصلاحات اور جدت لا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...