صدر مملکت سپریم کورٹ سے رہنمائی لےکر موزوں شخص کووزیراعلیٰ مقرر کر یں‘ مشتاق غنی

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے صدر مملکت سپریم کورٹ سے رہنمائی لے کر موزوں شخص کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کرے۔ ہفتہ کے روز سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ چونکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سابق قائد ایوان محمود خان پارٹی چھوڑنے کے بعد قائد ایوان نہیں رہے اس لئے اب یہ ممکن نہیں کہ نگران وزیراعلٰی کی تقرری کے لئے مشاورت کے سابق طریقہ کار کو اپنایا جائے، انہوں نے کہا کہ بعض حلقے اس صورت حال میں سینیٹ سے نامزدگی کی تجویز دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن