اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب ضروری ہے۔سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس نومبر تا فروری کے مہینوں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو جاتی ہے جس کی بنا پر روڈ پر حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے شدید دھند کے باعث موٹرویز کے ٹول پلازہ جات سے داخل ہونے والی ٹریفک روکنا ضروری ہے اور موٹروے پر پہلے سے موجود ٹریفک کو قریبی انٹرچینج سے باہر موڑ دیا جاتا ہے تاکہ ٹریفک محفوظ مقامات پر ٹھہر سکے اور عوام الناس کی جان ومال اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔ دھند کے اوقات کار کی بابت حتمی ٹائم ٹیبل اور پیشن گوئی نا ممکن ہے۔ مخصوص مقامات پر شدید دھند کے پیش نظر روڈ پر پہلے سے رواں ٹریفک کو کیرج وے کے کسی ایک مقام یا سروس ایریا پارکنگ میں ٹھہرانا نا ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر ایم ٹو نارتھ احسان دانش کلیار نے پبلک سروس اور گڈز ٹرانسپورٹرز وفد کے ساتھ روڈ سیفٹی پری فوگ میٹنگ کے دوران کیا ۔ ایس پی احسان دانش کلیار کا کہنا تھا کہ سفر سے قبل وقت کی بہترین منصوبہ بندی اور دھند کے اوقاتِ کار میں غیر ضروری سفر سے گریز بہترین حکمت عملی ہے۔ سموگ کے پھیلنے کی بڑی وجہ فصلوں کی باقیات کو جلانے، بھٹوں پر استعمال شدہ آئل کیمیکلز کیساتھ سفیدے کے پتوں کے بے دریغ جلائے جانے، بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دبا ، فیکٹریوں اور کارخانوں سے نکلنے والے دھوئیں سے جہاں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں آلودگی کے باعث دن بدن سموگ بڑھتی جا رہی ہے ۔
دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب ضروری ہے،سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس
Nov 12, 2023