تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے،کنور دلشاد

Nov 12, 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق ممبر قومی اسمبلی اور معروف بزنس مین کنور قطب الدین خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کے اعزاز میں ایک بزنس نیٹورکنگ ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں شہر کے تاجروںوصنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد نے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور حکومت انہیں کاروبار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے اہم مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھانے کے لیے کردار ادا کریں گے تاکہ ان کو جلد حل کیا جائے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک نوجوان آبادی کا ملک ہے اور نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دینے کیلئے ایک مضبوط معیشت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں