پی ٹی آئی پرامن جماعت ، تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،شعیب شاہین ایڈووکیٹ

Nov 12, 2023

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے،صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو جائینگی، ہمیں جلسے یا کنونشن کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ،کراچی میں ورکرز کنونشن کرنے جارہے ہیں، ملک بھر کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے، صاف و شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،لیول پلینگ فیلڈ نہ ملی تو لیکشن کمیشن بھی جائیں گے اور عدالت کا دروازے بھی کھٹکھٹائیں گے ادارے اپنی ساکھ کو بحال کریں،جن افراد نے پوسٹنگ ٹرانسفر کیں ان کو شامل تفتیش کیا جائے، نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں دانیال ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی ا?ئی شعیب شاہین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے اور کنونشن کرنے کی اجازت ہے مگرہمیں جلسے یا کنونشن کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ,ہم نے ہم نےاس حوالے سے الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست دی ہے , پشاور ہائیکورٹ نے واضح حکم دیا ہے کہ پی ٹی ائی کوجلسہ کرنے کی اجازت دیں لیکن ایبٹ اباد میں پی ٹی ائی کے جلسے سے کرسیاں بھی اٹھا لی گئیں، مردان اور سوات میں چار دیواری میں کنونشن کیا لیکن ان کو بھی اٹھا کر جیلوں میں بند کردیا گیا یہ طرز عمل ائینی ہے نہ قانونی ہے پی ٹی ائی پرامن جماعت ہے جو تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،پی ٹی ائی نے جتنے جلسے کئے وہ تاریخی تھے، ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا، پچھلے ڈیڑھ سال میں پی ٹی ائی پر تشدد کیا گیا، صرف لاہور میں پانچ سو وکیل ایک دن میں گرفتار کیا گیا، یہ سب کچھ رانا ثناءللہ کی زیر سرپرستی ہورہا تھا، ہم نے قانونی کی حکمرانی کی بات کی ہے ،پی ٹی آئی نے جتنے بھی کنونشن کئے ،ائین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، جب دوہرا معیار سامنے آئے گا تو ریاستی ادارے بے وقعت ہوجائیں گے،تشدد ہم پر ہوا جو اج تک جاری ہے، علی نواز اعوان کو اٹھایا گیا، آئین کے مطابق ملزم کوچوبیس گھنٹوں میں عدالت میں پیش کرنا ضروری ہوتا ہے مگر وہ کہاں ہیں کسی کو معلوم نہیں،جس جماعت کی مقبولیت نوے فیصد ہے اس کو جلسوں کی اجازت نہیں دیتے اس وقت پاکستان ایسے ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر اپ کے حکمرانوں کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہو تو انویسٹرز کیسے اعتماد کرے گا آج بھی وقت ادارے سوچیں ،جس ادارے اور حکومت پر عوام کا اعتماد نہ وہ ڈیلور نہیں کرسکتے،ہم نے کبھی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا 1998میں جو کچھ ہوا وہ سب کو پتا ہے پی ٹی ا?ئی پرامن سیاسی جماعت ہے الیکشن کمیشن کی شفاف الیکشن کروانا ان کی ذمہ داری ہے الیکشن سے پہلے انتخابات کو متنازعہ نہ بنانے کیلئے کردار ادا کرے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے سب لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے،لیول پلینگ فیلڈ نہ ملی تو لیکشن کمیشن بھی جائیں گے اور عدالت کا دروازے بھی کھٹکھٹائیں گے ادارے اپنی ساکھ کو بحال کریں،چیئرمین پی ٹی آئی بالکل بھی مایوس نہیں ہیں۔

مزیدخبریں