اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے دور افتادہ بالخصوص بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں تک تعلیم کے مواقع پہنچا رہی ہے،سکول سے باہر بلوچستان کے ہر بچے کو تعلیمی نٹ ورک میں لانے کا مشن ہے" ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے دالبندین میں ماڈل سٹڈی سنٹر کی افتتاحی اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، رانا تنویر حسین نے 2 اگست 2023 کو اسلام آباد کے مین کیمپس میں اس سینر کا آن لائن افتتاح کیا تھا جس کو باقاعدہ فعال کرنے کے حوالے سے گزشتہ روزتقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق معاون خصوصی ،میر اعجاز خان سنجرانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ طلبہ، یونیورسٹی کے ٹیوٹرز، سماجی شخصیات اور ماہرین تعلیم اس تقریب میں شریک تھے۔