حسن ابدال (نامہ نگار )عدالتی بیلف نے دوکانیں اور ان سے ملحقہ قیمتی پراپرٹی قابضین سے واگزار کرا کے مالکان کے حوالے کر دی ۔دوکانوں مےں موجود کرایہ دار عرصہ دراز سے کرایہ نہیں دے رہے تھے اور نہ ہی قبضہ چھوڑ رہے تھے۔فریقین کے مابین کیس عدالت مےں چلا جس پر عدالت نے مالکان کے حق مےں فیصلہ دے دیا اور بیلف مقرر کر دےا جس پر گذشتہ روز بیلف نے پولیس کے ہمراہ موقع پر جا کر دوکانیں اور پراپرٹی مالکان کے حوالے کر دی ۔کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی مالکان کا موقف ہے کہ ہماری اس قیمتی اراضی اور دوکانیں جو لاری اڈہ پر موجود ہےں نہ ہمےں کرایہ دےا جا رہا تھا اور نہ ہی قبضہ جس پر ہمےں مجبورا عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔عدالت نے ہمار موقف سن کر ہمارے حق مےں فیصلہ دےا اور آج ہماری قیمتی پراپرٹی ہمارے حوالے کر دی گئی ۔
عدالتی بیلف نے دوکانیں اور ان سے ملحقہ قیمتی پراپرٹی قابضین سے واگزارکرادیں
Nov 12, 2023