راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے سیکنڈ بیچ کااختتام ہوا،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے 19 طلبا و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے گئے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبا وطالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلبا و طالبات کو سپیشل انیشیٹوپولیس ا سٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹر ن شپ پروگرام سے طلبا و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصا نوجوان طلبا و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام کے لئے معاون بنانا ہے۔