اسلام آباد ( میگزین رپورٹ ) وفا قی پولیس کے آفیسر پی ایچ ڈی سکالر حاجی محمد شکیل بھنڈ ر کی صاحبزادی آ رمی پبلک سکول ویسٹریج راولپنڈی میں جماعت پنجم کی طالبہ یسریٰ شکیل بھنڈ ر کی طرف سے شاعر مشرقؒ کی عقیدت میں زریں خیالات کو بہت زیادہ سراہا گیا،ان کی تقریر کا عنوان امت مسلمہ اور حضرت اقبالؒ کا خو اب تھا۔ یسریٰ شکیل بھنڈر نے بتایا کہ تقریر کی تیاری میں انکے والد محترم اور ٹیچر کی رہنمائی کے گلا ب شامل تھے ،یاد رہے شکیل بھنڈر ان دو نو ں علا مہ اقبال کے مختلف پہلو پر مبنی ریسر چ کے ساتھ ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔