وزیراعلیٰ کےپی نامزدگی،PTIکاعدالت جانےکااعلان

جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے نئے نگران وزیراعلی کا نام مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب تحریک انصاف خیبرپختونخواظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ محمود خان وزیراعلیٰ ہیں نہ اکرم درانی اپوزیشن لیڈر،گورنر کے پی نے کس قانون کے تحت محمود خان  اور اکرم خان کو خط لکھا تھا،ان کا منتخب کردہ وزیراعلیٰ ہرگز قبول نہیں۔ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے طریقے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا،نائب تحریک انصاف خیبرپختونخواظاہر شاہ طورو نے آئین کے تحت معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تمام پہلوؤں کا قانونی جائزہ لینےکے بعد عدالت جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن