سی ڈی اے بورڈ نے پانچ قومی ہیروز کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کی سڑ کوں‘ انڈر پاس اور میٹرو اسٹیشن کو منسوب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان قومی شخصیات میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی ( پیر پگارا شہید) ‘ڈاکٹر جمیل جالبی ‘ محمود علی ‘ بر یگیڈ ئر مصطفیٰ برکی شہید اور نوید صادق سیال شہید شامل ہیں۔پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا)کا تعلق خیر پور سندھ سے ہے۔ وہ1910میں پیدا ہوئے۔ ان کے نام سے سیکٹر جی سیون اسلام آ باد کی سروس روڈ ویسٹ کو منسوب کیا گیا ۔ اس کا نیا نام پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ رکھاگیا ہے۔تحریک پا کستان کے کارکن محمود علی مر حوم کے نام سے جی الیون سروس روڈ ایسٹ اسلام آ باد کو منسوب کیا گیاہے۔ڈاکٹر جمیل جا لبی مر حوم معروف نقاد ‘ محقق اور ادیب تھے۔ ان کے نام سے میٹرو اسٹیشن پاک سیکرٹریٹ کو منسوب کیا گیا ہے۔بر یگیڈیئر مصطفے برکی شہید کےنام سے ایف الیون تھری اور فور کو تقسیم کرنے والی میجر روڈکو منسوب کیا گیا ہے۔نوید صادق سیال شہید کے نام سے راول ڈیم انڈر پاس کو منسوب کیا گیا ہے۔ انہیں تین جنوری 2023کو خانیوال میں شہید کیاگیا۔ وہ پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوئے۔