انڈونیشین علماء نے اسرائیل کے حامیوں کیخلاف اجتماعی فتویٰ دے دیا

انڈونیشیا کے علماء نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں.ان کی مصنوعات اور خدمات کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔انڈونیشین علماء کے مشترکہ پلیٹ فارم ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے جاری کیے گئے اجتماعی فتوے میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کیخلاف ہر محاذ پر جدوجہد کریں۔فتوے میں اسرائیل اور اس کے حامیوں کی کسی بھی طرح مدد کرنے کو اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔ایم یو آئی’ کی کونسل کے سربراہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ جس حد تک ممکن ہو اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اداروں کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا ہم ایسے فریق کی کس طرح حمایت کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف بر سر جنگ ہو، ہم ان کی اشیاء کس طرح خرید اور استعمال کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے قتل کی حمایت کرتے ہیں۔انڈونیشین علماء کا یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان اسرائیل کی حامی کمپنیوں کے مال اور خدمات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن