رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 1 ہزار 843 کیسز

Nov 12, 2024 | 00:22

ویب ڈیسک

رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 1 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 2 ہزار 192کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ نومبر میں سندھ سے ڈینگی کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں ڈینگی کے97 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 9 نومبر کو ڈینگی کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں ضلع شرقی سے 2 اور ضلع وسطی میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع جنوبی کراچی اور غربی سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 1ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 2 ہزار 192کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

رواں سال ڈینگی سے ایک شخص انتقال کرچکا ہے انتقال کرجانے والے کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزیدخبریں