نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل

حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر گزشتہ ماہ کئے گئے حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

حملے کے خوف کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پر حملے کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی کمیونی کیشن ڈیوائس اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ رواں سال 17 اور 18 ستمبر کو لبنان میں ہزاروں پیجر ڈیوائسز حملے ہوئے۔ پیجر ڈیوائسز حملوں سے کم ازکم 26 افراد شہید اور 3200 سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن