لاہور( کامرس رپورٹر) ملک میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہول سیل کی سطح پر12روپے تک اضافہ ہو گیا۔اس سے قبل ہول سیل میں درجہ دوم کی 12پیکٹ کے آئل کی پیٹی کی قیمت6144روپے تھی جو144روپے اضافے سے 6288روپے جبکہ گھی کی قیمت 144روپے اضافے سے6144روپے تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ۔ کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے سے بڑھ کر 560 روپے ہوگئی۔گھی کی قیمت 520 سے بڑھ کر 550 روپے فی کلو ہوگئی۔کراچی برانڈڈ گھی درجہ سوئم 500 روپے فی کلو میں فروخت،کراچی برانڈڈ گھی کی قیمت ایک ماہ کے دوران 120 روپے بڑھ چکی ہے: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید بھی بڑھ سکتی ہیں۔