اسلام آباد+راولپنڈی (آئی این پی +نمائندہ نوائے وقت )وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 13 نومبرتک ملتوی کردی۔اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈئو ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے۔سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف پیش کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے۔جج ناصرجاوید رانا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس حوالے سے ابھی کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان عدالت میں موجود ہیں ان کے 342 کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ اس پروکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا کہ 79 سوالات پر مشتمل سوال نامہ ہے اس کے لیے وقت درکار ہے، 342 کے بیان کے لیے 14 دن کا وقت دیا جائے۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ ریفرنس پرسماعت 13 نومبرتک ملتوی کر دی۔
190 ملین پائونڈ ریفرنس پرسماعت، ملزموں نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے
Nov 12, 2024