لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان بیس بال سیریز ممکن بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ عرب بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے دبئی میں اختتام کے بعد پاکستان اور بھارت کی بیس بال فیڈریشنز کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دونوں ممالک کی فیڈریشنز کے درمیان باہمی مینز اور ویمنز سیریز کرانے پر بات کی گئی۔ بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہریش کمار نے پاکستان کو ہریانہ میں کھیلنے کی دعوت دی، جس کے بعد دونوں فیڈریشنز نے باہمی سیریز کو ممکن بنانے پر اتفاق کیا۔