لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ نے 4 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔جنوبی افریقہ کے شہر پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ایڈن مرکرم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 124 بنا سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے 6 بولر آزمائے گئے، جن میں سے 5 نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کے124 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 125 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی حاصل کرلیا اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔