دہشتگردی واقعات سے کاروباری وتجارتی سرگرمیاں رک جاتی ہیں:قرۃ العین

لاہور( کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدر قرۃ العین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پربم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوںنے کہاحکومت کو متاثرہ خاندانوں کیلئے مسلسل سپورٹ کا میکنزم بنانا چاہیے اور انہیں طبی سہولیات کے علاوہ مالی معاوضہ بھی ادا کرنا چاہیے۔ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدرنے کہا دہشتگردی کے ایسے واقعات سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم  اورکاروباری و تجارتی سرگرمیاں رک جاتی ہیں اور اس شہر کے جی ڈی پی کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے۔ 



ای پیپر دی نیشن