لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ، شیخوپورہ ، ننکانہ اور قصور کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے کو خوب سراہا کہ تاجران سے متعلقہ اکثریتی محکمہ جات کو ایک محکمے میں یکجاکیا جائے۔صوبائی وزیر پرائس کنٹرول و کموڈٹی ڈویلپمنٹ سلمہ بٹ نے اپنی خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں :سلمہٰ بٹ
Nov 12, 2024