سموگ‘پانی بحران کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں:میاں ابوذرشاد

Nov 12, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر صدر میاں ابوذر شاد نے پاکستان میں سموگ اور پانی کی بڑھتی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ یہ قومی مستقبل کیلئے بڑے خطرات ہیں لہٰذا ان پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔ صدر لاہور چیمبرنے مطالبہ کیا کہ فوراًکلین پنجاب کمیشن قائم کیا جائے جو سموگ کے مستقل حل کیلئے حکمت عملی وضع کرے۔انہوںنے کہا ملک میں زیرِ زمین پانی کے وسائل ختم ہورہے ہیں‘ 2040 تک پاکستان پانی کی شدید کمی کا شکار ہو سکتا ہے اس لیے پیشگی کالاباغ ڈیم کو بطور واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کیا جائے ۔

مزیدخبریں