لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈیوس روڈ پر نو تعمیر شدہ پیسک ہاؤس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے پیسک ہاؤس میں مختلف شعبوں کیلئے مختص حصوں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے صوبائی وزیر کو نو تعمیر شدہ پیسک ہاؤس بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسک ہاؤس میں مختلف دفاتر کی منتقلی سے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔