لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو ملاقات میںبتایا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے‘قیادت صوبائی وزراء کرینگے جس میں سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو یقینی بنایا جائیگا۔ مقصد صحت فارما سوٹیکل کمپنیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے۔صوبائی وزیر نے کمپنی مالکان سے کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہمی کے ساتھ ساتھ سموگ کے دوران ضروری ادویات کی ترسیل جاری رکھی جائے۔انہوں نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔