لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کیلئے 41 ایمرجنسی اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دے دئیے ہیں۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی ہیوی ٹریفک اور موٹرسائیکلوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی گئی ہے۔جس کیلئے 41 ایمرجنسی اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں اور 12 ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔اینٹی سموگ سکواڈز صرف اور صرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔