لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 91 مقدمات درج کرتے ہوئے 14 افراد گرفتارکیے گئے۔ 458 افراد کو 08 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے، 33 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ دریں اثنا ء ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس ایک فیملی ہے جس کے تمام اراکین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھاجائے اورمختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو پولیس ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد بھی فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (مغل آئی) کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں جدید آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے آنکھوں کے معائنے کروائے اور مختلف ٹیسٹ کرواتے ہوئے ماہرین سے ادویات بھی لیں۔
انسدادسموگ:ماحولیاتی تحفظ کیلئے انتظامیہ ان ایکشن،5 کروڑ، 9 لاکھ کے جرمانے
Nov 12, 2024