لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سموگ روگ بن گیا ہے۔پنجاب کے کروڑوں لوگوں کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔نیشنل میڈیا پر سموگ کے مضر اثرات سے بچائو کیلئے بیداری شعور پروگرام چلائے جائیں۔چین کے سائنسدانوں اور ماہرین ماحولیات سے فوری مدد لی جائے۔سموگ کا ذمہ داراگر ہمسائیہ ملک ہے تو سفارتی سطح پر بات چیت کی جائے یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا شہری طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور کوشش کریں کہ گھروں میں رہیں۔ سموگ کی وجہ سیاسکول بند ہیں اور بچوں کی صحت خطرے میں ہے۔ یہ صورتحال طلباء کی تعلیم پر منفی اثرات ڈال رہی ہے، اس اہم مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔