لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے قیصر ٹاؤن میں سے نومولود بچی کی شاپر بیگ میں بند نعش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔ جبکہ گلشن راوی کے علاقے میں مون مارکیٹ کے قریب ایک پارک سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان ،مزنگ اڈہ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ علاوہ ازیں مزنگ کے علاقے میں ٹیمپل روڈ پر 64 سالہ خاتون حنیفاں بی بی پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ متوفیہ حنیفاں بی بی شادباغ کی رہائشی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔