لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ پولیس نے اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن،پی آر یو نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنیوالے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 پستول،رائفلیں،درجنوں گولیاں اورمیگزین برآمد کر کے انہیں کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں گوالمنڈی،لیاقت آباد،مانگا منڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔