لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ بارہا بلدیہ حکام اور میونسپل آفس کے چکر لگائے لیکن مزنگ پنج پیر روڈ کے مسائل حل نہ ہوئے۔ آج بھی یہاں نمازیوں کیلئے مسجد جانا محال ہے۔ جگہ جگہ گٹروں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے۔ گلیاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور مریضوں کو ہسپتال تک لے جانا دشوار ہوجاتا ہے۔ خدارا وزیراعلیٰ پنجاب اورمتعلقہ حکام ہماری شنوائی کریں اور ہمارے مسائل حل کرائیں۔