: پنجاب حکومت نے راولپنڈی اور8دیگر اضلاع میں فضائی آلودگی کےسبب تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، تعلیمی ادارے 13 نومبر سے 17 نومبر تک مکمل بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، فیصلے کا اطلاق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال کے تعلیمی اداروں پر ہو گا۔سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سینٹرز کو آن لائن سیشن پر منتقل کیا جائے، فیصلہ فضائی آلودگی کے باعث سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ،صوبائی حکومت نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا۔