لاہور(خصوصی نامہ نگار)مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ فوجی، اہلکار اور عام مسافر شہریوں کی شہادتیں قومی صدمہ ہے۔ ہم بلوچستان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں علامہ عارف حسین واحدی، پیر صفدر گیلانی، سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار نعیمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، مخدوم ندیم ہاشمی، قاری یعقوب شیخ، پیر عبدالرحیم نقشبندی، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور پیر ہارون گیلانی نے بھی مشترکہ بیان میں کوئٹہ دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور وحدت کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی اور پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کاری کسی صورت میں قابلِ قبول نہیں۔وفاقی صوبائی حکومتیں، سیکیورٹی ادارے عوام کی جان، مال، عزت کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
ابوالخیر زبیر‘لیاقت بلوچ کا کوئٹہ واقعہ پر بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی
Nov 12, 2024