پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ پروان چڑھ رہی: خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 14 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا جس میںسپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ سلیم، ڈپٹی سیکرٹری لبنی اور ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں اور عملدرآمد رپورٹ کی منظوری دی۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو ڈائیبٹولوجی، فیملی میڈیسن، ڈرماٹولوجی اور ایستھیٹک کے شعبہ جات میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے آغاز اور سیٹیں مزید بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ۔حکومت پنجاب درسگاہوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنارہی ہے۔علاوہ ازیںمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں دل کے مریضوں کو گھر پرمفت ادویات فراہمی منصوبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا  تینوں کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی میں ایک فیصد بھی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن