غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جاناجرم،آگاہی کی ضرورت ہے:گورنر پنجاب 

Nov 12, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور ایف آئی اے کے اشتراک سے انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے 2روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکا کے وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بیرون ملک جانے کیلئے غیر قانونی طریقے اختیار کرنا قانوناً جرم ہے اور عوام میں اس حوالے سے آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔  گورنر پنجاب نے چیف آف مشن آئی او ایم پاکستان ایم میو ساتو کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے سرکاری اداروں ‘ غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی استعداد کار بڑھانے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی جو کوششیںکی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہو ں نے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کیانعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔وفد کی قیادت انٹرنیشنل رگنائزیشن۔فار مائیگریشن کی پروجیکٹ اسسٹنٹ عائشہ پانیزئی اور پروگرام اسسٹنٹ نمرہ نذیر نے کی ۔

مزیدخبریں