لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ممبر کمیٹی فائزہ ملک کی رہائش گاہ پر ہواجس میں عثمان ملک،ڈاکٹر خیام،عمر شریف بخاری،خالد بٹ اور نسیم صابر شریک ہوئے۔اجلاس میں مانیٹرنگ کمیٹی ممبران کو ڈویڑن وائز ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔فائزہ ملک لاہور اربن،عمران اٹھوال لاھور رورل،ڈاکٹر خیام فیصل آباد ڈویڑن کی نگرانی کریں گے جبکہ خالد بٹ سرگودھا،عابد صدیقی راولپنڈی،ڈاکٹر احسن گجرانوالہ اور عمر بخاری ساہیوال ڈویڑن مانیٹر کریں گے۔