لاہور(نوائے وقت رپورٹ)بحث وتحقیق اورطریقہ تدوین پرپروفیسرڈاکٹرخالق دادملک (مرحوم)سابق ڈین اوریئنٹل لرننگ‘چیئرمین شعبہ عربی کی شہرہ آفاق کتاب ’’منہج والبحث والتحقیق‘‘ڈاکٹرمحمدنواز الأزہری کے اضافوں کے ساتھ آزادبک ڈپواردوبازارلاہورسے شائع ہوگئی جس کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہ نوازتارڑ نے کتاب کو پی ایچ ڈی اورایم فل سکالرز کیلئے ایک تحفہ قراردیا۔علمی ادبی حلقوں نے کتاب کی اشاعت پرپبلشرحاجی صادق بشیرکومبارکباددیتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرخالق دادملک کیلئے صدقہ جاریہ کی دعاکی۔