مفتی محمدکریم خان کی اہلیہ کا ختم چہلم‘ نامور مذہبی شخصیات کی شرکت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کا اہتمام جامعہ علمیہ میں ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا  مدارس اسلام کے قلعے ہیں،ان کا تحفظ ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں علماء و مشائخ کا بنیادی کردار ہے۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویڈیو پیغام میں کہا نیک صالح بیویوں کا فوت ہو جانا اسلام کا نقصان ہے ، اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تقریب سے سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،مفتی انتخاب نوری‘ناظم اعلیٰ نظام المدارس ڈاکٹر میرآصف اکبر، صدرسنی تحریک پنجاب مولانا مجاہد عبدالرسول،ممبر اسلامی نظریانی کونسل مفتی انتخاب احمد نوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن