لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت اور شوگر مافیا کا گٹھ جوڑ آج پھر سے بے نقاب ہو رہا ہے۔کاشتکاروں کی نمائندگی کے بغیر گنے کی سپورٹ پرائس طے کرنا کسانوں کا معاشی قتلِ عام ہے۔سندھ میں اگر گنے کا بہتر ریٹ مل سکتا ہے تو پنجاب کی حکومت کیوں نہیں دے سکتی؟۔گنے کے کاشتکار کا استحصال کرکے گھی اور دالوں کا ریٹ بڑھا دینا کہاں کا انصاف ہے؟۔کسانوں کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔ہم گنے کی سپورٹ پرائس کا اعلان کاشتکاروں کی امیدوں کے مطابق کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔