لاہور ( لیڈی رپورٹر ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں نے ملاقات کی جس میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کالم نگاروں کو تعلیمی شعبہ میں کی جانے والی ریفارمز سے آگاہ کیا اور سکولوں کی اپ گریڈیشن، ٹی این اے ٹیسٹ، آؤٹ سورسنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ کسی بھی سکول کو پرائیوٹائز نہیں کیا جا رہا۔ اس ضمن میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا آئی ٹی کی تعلیم ضروری ہو چکی ، اس لئے کامرس کالجز، ای کامرس کالجز میں تبدیل کئے جا رہے ہیں۔سینئر کالم نگاروں نے رانا سکندر حیات کی تعلیمی امور کی بہتری کیلئے کوششوں کو سراہا۔کالم نگاروں نے وزیر تعلیم کو ایجوکیشن ریفارمز پر بھرپور قلمی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تعلیمی اصلاحات ناگزیر ہیں۔
افواہیں پھیل رہی ،کسی سکول کو پرائیوٹائز نہیں کیا جا رہا:رانا سکندر حیات
Nov 12, 2024