لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال میاں میر آمد‘ سی ٹی سکین کے ٹیسٹ اور گردے کے مریضوں کیلئے ڈائیلسز سہولت فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر صحت اوپی ڈی، ایمرجنسی، ڈینگی وارڈ، میڈیکل وارڈ، دیگر شعبہ جات میں گئے، طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔خواجہ عمران نذیر نے بچوں، دیگر مریضوں میں ماسک تقسیم کیے۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں مفت ادویات فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سٹی سکین، 16 ڈائیلسز مشین نصب کردی گئیں جو جلدمریضوں کیلئے شروع کردی جائیں گی۔سی ٹی سکین کے لئے جنریٹر کا فوری انتظام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس، دیگر وسائل کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے حلف اٹھاتے ہی سموگ سے بچاؤ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ۔حکومتی اقدامات کے باعث لاہور سموگ میں پہلے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہاسموگ بچوں کیلئے زیر قاتل ہے۔شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔